لاہور:(لیڈرنیوز)حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ رات کے اندھیرے میں عوام پر ظلم ڈھایا جا رہا ہے، زخم ابھی بھرے نہیں تھے۔ پیٹرول 8روپے فی لیٹر ہوگیا۔اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2018 میں پیٹرول 78 روپے فی لیٹر تھا، گزشتہ دنوں پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے اضافہ ہوا، عمران نیازی کہتے ہیں دنیا میں کورونا کی وجہ سے مہنگائی بڑھ گئی، عمران خان کو جھوٹ کا تمغہ ملنا چاہیے، عمران نیازی قوم سے جھوٹ بولتے ہیں۔حمزہ شہباز نے کہا کہ خطے میں سب سے زیادہ مہنگائی پاکستان میں ہے، انہوں نے ہمیشہ سونامی یعنی تباہی کا سنا ہے، پاکستان میں فی کس آمدنی دیگر ممالک سے کم ہے، لوگ مر رہے ہیں، بنی گالہ کا شہزادہ چین کی بانسری بجا رہا ہے۔ رہنما مسلم لیگ ن کا مزید کہنا تھا کہ بنی گالہ کے گھر کو ریگولرائز کیا جا رہا ہے، غریبوں کا سٹال گرایا جا رہا ہے، پاکستان کو اندرونی اور بیرونی محاذوں پر رسوا ہونا ہے۔ معیشت ہاتھ سے نکل رہی ہے، عمران خان نوٹس لینا چھوڑ دیں۔
#Pakistan #oppression is being inflicted on the people in the dark of night #Hamza Shahbaz



















