اسلام آباد:(لیڈرنیوز)وزیراعظم عمران خان سے علمائے کرام کی ملاقات‘وزیراعظم سے31 سے زائدعلمائے کرام نے ملاقات کی ‘وزیرداخلہ نے موجودہ ملکی صورتحال سے متعلق آگاہ کیا،وزیراعظم نے رحمت اللعالمین اتھارٹی سے متعلق آگاہ کیا،ملاقات میں کالعدم ٹی ایل پی کے لانگ مارچ پرگفتگو کی گئی‘وزیراعظم عمران خان نے علمائے کرام کانقطہ نظرسنا،وزیراعظم نے معاملے پرحکومتی موقف سے آگاہ کیا۔ملاقات کے بعد وفاقی وزیرمذہبی امور نورالحق قادری نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ علمائے کرام کے وفدنے وزیراعظم سے ملاقات کی،علمائے کرام نے پرامن حل کیلئے بھرپورتعاون کااعلان کیا،12رکنی کمیٹی بنادی گئی ہے،12 رکنی کمیٹی مذاکرات کوآگے بڑھائے گی،کمیٹی حکومت اورکالعدم ٹی ایل پی سے رابطے میں ہوگی۔
#Meeting of scholars with Prime Minister Imran Khan #Interior Minister apprised the Prime Minister about the current situation #Pakistan



















