لاہور:(لیڈرنیوز)این اے133 ،جمشیداقبال چیمہ کے کاغذات نامزدگی مسترد‘ریٹرننگ افسرنے محفوظ فیصلہ سنادیا ‘ریٹرننگ افسر کے مطابق جمشید اقبال چیمہ کے تجویزکنندہ کاتعلق این اے133سے نہیں،مسرت جمشیدچیمہ کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد‘مسرت جمشیدچیمہ اپنے شوہرکی کورنگ امیدوارتھیں‘مسرت جمشیدچیمہ پربھی یہی اعتراض اٹھایاگیا‘جمشیدچیمہ اورمسرت چیمہ کے علاوہ پی ٹی آئی کااورکوئی امیدوارنہیں‘مسلم لیگ ن نے جمشیداقبال چیمہ کے تجویزکنندہ پراعتراض اٹھایا‘نصیراحمدبھٹہ نے اعتراض کیا کہ جمشیدچیمہ کاتجویزکنندہ محمدبلال این اے130کارہائشی ہے،انتخابات این اے133 میں ہورہے ہیں،مسلم لیگ ن کی جانب سے احمدقیوم اورنصیربھٹہ نے دلائل مکمل کئے۔خیال رہے کہ یہ سیٹ ن لیگ کے ایم این اے پرویز ملک کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی تحریک انصاف نے الیکشن میں وزیراعظم کے معاون خصوصی جمشیداقبال چیمہ کو میدان میں اُتاراتھا،پیپلزپارٹی کی جانب سے اسلم گل مدمقابل تھے جبکہ ن لیگ کی جانب سے شائستہ پرویز ملک اُمیدوارہیں۔
#NA-133, Jamshed Iqbal Cheema nomination papers rejected



















