اسلام آباد:(لیڈرنیوز)وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ امن وامان کوہرصورت برقراررکھاجائےگا،اجلاس میں مذاکرات کی رپورٹ پیش کی،پنجاب میں پولیس کورینجرزکے ماتحت کردیا،ممکن ہے آج شام مذاکرات ہوں،4 پولیس اہلکارشہید، 80 زخمی ہوئے ہیں،انہوں نے وعدہ کیاتھا جی ٹی روڈ کھول دیں گے،وزیراعظم کل یاپرسوں قوم سے خطاب کریں گے،ہم نے جومذاکرات کیے تھے اس پرقائم ہیں،وزیراعظم حالات حاضرہ قوم کے سامنے پیش کریں گے،وزیراعظم کاخطاب ہی پوری حکومت کابیانیہ ہوگا،میں نے وزیراعظم سے پوچھ کردستخط کیے تھے،قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ ضروری نہیں میڈیا پرساری باتیں کی جائیں، سعدرضوی سے بھی بات چیت ہورہی ہے،مذاکرات ابھی تک کسی نتیجے پرنہیں پہنچے،ان کے سارے سوشل میڈیا اکاو¿نٹس باہرسے چل رہے ہیں،بھارت،امریکا،برطانیہ ،ساو¿تھ افریقہ سے واٹس ایپ چل رہاہے،مظاہرین راستے کھول دیں،اپن ےمرکزواپس چلے جائیں،یہ ساتویں بار اسلام آباد آرہے ہیں،جشن عیدمیلادالنبیﷺ کے جلسے کودھرنے میں تبدیل کردیاگیا،جانتے ہیں فرانسیسی سفیر کے معاملے پربحث میں اپوزیشن نہیں آئے گی،ساری دنیاکوپتاہے فرانسیسی سفیر پاکستان میں نہیں ہیں۔
#Pakistan #Law and order will be maintained in any case #Sheikh Rashid



















