نواز شریف نے پارٹی فنڈز کو بھی نہیں چھوڑا‘ فرخ حبیب

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)وزیرمملکت اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ جماعتوں کے اکاو¿نٹس کی جانچ پڑتال الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے،3سال میں ن لیگ کے اکاو¿نٹس میں45 کروڑ روپے آئے،پیپلزپارٹی،ن لیگ اکاو¿نٹس کی تفصیلات کیلئے درخواست دی تھی،گزشتہ4 روز سے پیپلزپارٹی ، ن لیگ کے اکاو¿نٹس کو دیکھ رہے ہیں،سیاسی جماعتوں کو اکاو¿نٹس کا ریکارڈ جمع کرانے کا پابند کیا گیا ہے۔فرضی ناموں سے ن لیگ کے اکاو¿نٹس میں رقم جمع کرائی گئی،فرضی ناموں کے ساتھ فنڈز ٹرانسفر کی رسیدیں موجود نہیں،ن لیگ کے پارٹی اکاو¿نٹس میں کئی مشکوک نام پائے گئے،نواز شریف نے پارٹی فنڈز کو بھی نہیں چھوڑا،نواز شریف نے پارٹی فنڈ زسے ساڑھے 4 کروڑ روپے نکالے،مالیاتی ماہرین کے اعتراضات الیکشن کمیشن میں جمع کرادیئے۔


#Nawaz Sharif did not spare party funds either #Farrukh Habib