کوئٹہ:(لیڈر نیوز):بلوچستان کے نئے وزیراعلیٰ کے لیے کاغذات نامزدگی آج جمع کیے جا رہے ہیں، نئے قائد ایوان کا انتخاب کل اسمبلی اجلاس میں کیا جائے گا۔ عبدالقدوس بزنجو وزیراعلیٰ اور میر جان جمالی اسپیکر کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔جام کمال کے وزارت اعلیٰ سے مستعفی ہونے کے بعد نئے قائد ایوان کے لیے کاغذات نامزدگی آج شام 5 بجے تک بلوچستان اسمبلی میں جمع کرائے جائیں گے۔ جس کے بعد کل صبح 10 بجے اسمبلی میں قائد ایوان کا انتخاب ہوگا۔سابق وزیراعلیٰ اور سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو بلامقابلہ قائد ایوان منتخب ہوسکتے ہیں۔ نئے وزیر اعلیٰ اسمبلی سے قائد ایوان کے انتخاب کے بعد شام کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
#who will be new Chief Minister of Balochistan #new Leader of the House will be elected in the Assembly session tomorrow



















