ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد میں تاخیربرداشت نہیں‘ عثمان بزدار

لاہور:(لیڈر نیوز) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ گزشتہ سال کے ترقیاتی بجٹ کے مقابلے اس سال ترقیاتی بجٹ میں 66 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر عثمان بزدار نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کو پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا ترقیاتی بجٹ پیش کرنے کا اعزاز حاصل ہے، پنجاب میں پی ایس ڈی پی اور اے ڈی پی کا مجموعی حجم 740 ارب روپے تک پہنچ گیا۔ ہےعثمان بزدار نے کہا کہ صوبے میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت 20 ارب روپے کے منصوبوں پر کام شروع ہو چکا ہے۔ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت 560 ارب روپے کی 98 فیصد سکیموں کی منظوری دی گئی ہے، اے ڈی پی سکیموں کی ہر سطح پر فول پروف مانیٹرنگ کی جائے گی۔ کیا جائے، پنجاب کو رواں مالی سال اپنے ذرائع سے 400 ارب روپے کی آمدن حاصل ہوگی، جس سے پنشن کے نظام، ہیومن ریسورس مینجمنٹ اور پراپرٹی ٹیکس میں دور رس اصلاحات لائی جائیں گی۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے محکموں کو ہدایت کی کہ پی سی ون کے قواعد و ضوابط کے مطابق پراجیکٹس کو جلد از جلد مکمل کر کے بھجوایا جائے۔ عثمان بزدار کو ترقیاتی منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، سیکرٹری خزانہ، سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔


#delay in implementation of development projects will not be tolerated in any case #Usman Buzdar