دہشتگردوں کی پاک افغان بارڈرعبورکرنے کی کوشش ‘فائرنگ ‘2جوان شہید

راولپنڈی(لیڈر نیوز) خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں دہشت گردوں نے پاک افغان سرحد عبور کرنے کی کوشش کی، اس دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دو پاکستانی فوجی شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں افغانستان سے دہشت گردوں کی جانب سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے فوری جوابی کارروائی کی اور دہشت گردوں کی پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کو مو¿ثر طریقے سے ناکام بنا دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ سے دو نوجوان شہید ہو گئے۔ شہید ہونے والوں میں لانس نائیک اسد اور سپاہی آصف شہید شامل ہیں۔ لانس نائیک اسد کا تعلق ضلع کرم اور سپاہی آصف کا تعلق ضلع لکی مروت سے ہے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستان کی جانب سے افغان سرزمین کو دہشت گردوں کے خلاف استعمال کرنے پر شدید احتجاج کیا گیا، اور عبوری افغان حکومت سے کہا گیا کہ وہ پاکستان مخالف سرگرمیاں بند کرے۔ پاک فوج اپنی سرحدوں کے دفاع کے لیے پرعزم ہے۔ دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے، ہمارے جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مضبوط کرتی ہیں۔


#Terrorists tried to cross the Pak-Afghan border #Kurram district of Khyber Pakhtunkhwa