ملکی معاملات عمران خان نہیں،آئی ایم ایف چلارہا ہے‘ شاہد خاقان

اسلام آباد:(لیڈر نیوز)شاہدخاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب آرڈیننس بدنیتی پرمبنی ہے،آرڈیننس کامقصدچیئرمین نیب کوتوسیع دیناہے،آرڈیننس کے تحت کوئی ریلیف نہیں مانگیں گے،پاک بھارت معاملات یواین قراردادوں کے ذریعے ہی حل ہوسکتے ہیں،ن لیگ کسی ڈیل اورغیرآئینی کام کاحصہ نہیں بنے گی،آئی ایم ایف پٹرول کی قیمت بڑھارہاہے،ملکی معاملات عمران خان نہیں،آئی ایم ایف چلارہاہے۔قبل ازیں شاہدخاقان عباسی اوردیگرکیخلاف ایل این جی ریفرنس پرسماعت ‘شاہدخاقان عباسی تاحال عدالت پیش نہ ہوئے‘شریک ملزم عظمیٰ عادل کے وکیل نے عدالتی کارروائی پراعتراض اُٹھادیا،وکیل نے مو¿قف اختیارکیا کہ عظمیٰ عادل کوجن فیصلوں پرچارج کیاگیاان پراب نیب کااختیارنہیں،پہلے طے کرناہوگاترمیمی آرڈیننس کے بعدکیس کی حیثیت کیاہے،اس کیس میں فردجرم نیب آرڈیننس 1999کےمطابق عائدہوئی،اب اس آرڈیننس کے سیکشن4 کوتبدیل کیاجاچکاہے،آرڈیننس نے صاف کہہ دیاکیسزاب ٹرانسفرہوجائیں گے،اگرکوئی بھی کارروائی جاری رہتی ہے تووہ خلاف قانون ہے،جج احتساب عدالت نے استفسارکیا کہ شاہدخاقان عباسی نیب آرڈیننس کے تحت ایل این جی کیس چیلنج کریں گے یانہیں؟سابق وزیراعظم کے وکیل بیرسٹرظفراللہ نے کہا کہ شاہدخاقان عباسی سے ابھی مجھے ہدایات نہیں ملیں،آرڈیننس اچھی یابری نیت سے آیا،اب لاآف لینڈبن چکا،کیس ٹرانسفرکیاجائے۔


#country is running the IMF, not Imran Khan #Shahid Khaqan Abbasi #Pakistan #LNG case