پنجاب اور بالائی خیبرپختونخوا میں بارش کا امکان

لاہور:(لیڈر نیوز)ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہے گا۔ پنجاب اور بالائی خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں میں رات کے وقت بارش کا امکان ہے۔پنجاب میں آج میانوالی، خوشاب اور سرگودھا میں مطلع ابر آلود رہنے اور بوندا باندی کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا میں شام کے وقت چترال، دیر، سوات اور ایبٹ آباد میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت میں تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کے ساتھ بادل برسنے کا امکان ہے۔


#Pakistan #weather will be dry in most of the plains of the country while it will be cold in the hilly areas