کراچی:(لیڈر نیوز)سپریم کورٹ کراچی رجسٹری، اورنگی،گجراورمحمودآباد نالہ کیس ہوئی،وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پیش ہوئے،چیف جسٹس گلزاراحمد نے ریمارکس دیئے کہ حضوربتائیں شہرکی کیاحالت ہوگئی ہے؟سہراب گوٹھ میں دیکھوکیسی صورتحال خراب ہے،کراچی میں لوگوں کوپینے کاصاف پانی نہیں مل رہا،جب سے پاکستان بناوہی سڑکیں ہیں،صورتحال بہت خراب ہے،آپ نے اسکیم33 کے بعدکوئی رہائشی اسکیم نہیں بنائی،آپ کے انتظامی معاملات بھی ٹھیک نہیں ہیں،وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا کہ تھینک یو،آپ نے پہلے بھی بلایاتھااب بھی بلایاہے،متاثرین کی بحالی کیلئے سندھ حکومت نے200 ایکڑزمین دی،آپ کے کہنے پرنالوں کی صفائی کیلئے31 ارب این ڈی ایم اے کودیئے۔چیف جسٹس گلزاراحمد نے ریمارکس دیئے کہ آپ سیاسی بیان بازی مت کریں،وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سیاسی بیان نہیں دے رہا،حقیقت بتارہاہوں،ہمارے پاس افسران کی کمی ہے،ایک افسر4 کی جگہ کام کررہا،ہم جس افسرکوتعینات کرتے ہیں وفاق واپس بلالیتاہے،ہماری حکومت سے پہلے فٹ پاتھ بھی لوگوں کودےدیئے۔
#People in Karachi are not getting clean drinking water #Chief Justice Gulzar Ahmed



















