جام کمال کے مستعفی ہونے کے بعد کابینہ بھی تحلیل ہوگئی

کوئٹہ: (لیڈر نیوز) بلوچستان میں سیاسی بحران ختم ہو گیا۔ جام کمال نے وزارت اعلیٰ سے استعفیٰ دے دیا۔ گورنر نے استعفیٰ قبول کر لیا۔ کابینہ کی تحلیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا۔گورنر ہاو¿س بلوچستان کے ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ جام کمال نے اپنا استعفیٰ گورنر سید ظہور آغا کو بھیج دیا۔ جس کے بعد بلوچستان کے گورنر نے جام کمال کا استعفیٰ قبول کر لیا۔جام کمال کی وزارت اعلیٰ سے مستعفی ہونے کا فیصلہ گورنر ہاو¿س میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا۔ جام کمال کے استعفیٰ کے بعد بلوچستان کی صوبائی کابینہ بھی تحلیل ہو گئی۔


#political crisis in Balochistan has ended #Cabinet dissolution notification issued #jam Kamal resigned from the Chief Minister's Office