اسلام آباد:(لیڈر نیوز)کورونا وائرس نے 16 افراد کی زندگیوں کے چراغ گُل کردیئے ، اموات کی مجموعی تعداد 28،328 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 1.266 ملین تک پہنچ گئی ہے۔ملک بھر میں اب تک 236167 افراد کے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 44334 نئے ٹیسٹ کیے گئے ہیں ، اب تک 1213799 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 1690 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 16 افراد ہلاک ہوئے ، جس سے وائرس سے اموات کی تعداد 28328 ہوگئی۔ پنجاب میں 12876 ، سندھ میں 7536 ، خیبر پختونخوا میں 5698 ، اسلام آباد میں 938 ، بلوچستان میں 354 ، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 740 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
#Corona in Pakistan #Corona virus #Pakistan #Lahore #islamabad



















