اسلام آباد:(لیڈر نیوز)سپریم کورٹ کالوکل گورنمنٹس کی بحالی میں تاخیرپرتحقیقات کرانے کافیصلہ‘سپریم کورٹ نے لاہورہائیکورٹ کے حکم ناموں کی مصدقہ نقول طلب کرلیں، بلدیاتی اداروں کی بحالی سے متعلق کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی،لاہورہائیکورٹ میں پنجاب حکومت کاجمع تحریری جواب بھی‘چیف سیکرٹری پنجاب،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا،عدالت نے کیس کی سماعت2 ہفتے تک ملتوی کردی ‘ پنجاب حکومت نے بلدیاتی اداروں کی بحالی کانوٹیفکیشن پیش کردیا‘چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پنجاب حکومت کے نوٹیفکیشن کی ڈرافٹنگ ہی درست نہیں،صوبائی حکومت سمجھتی ہے بلدیاتی ادارے انہوں نےب حال کیے،وکیل نے کہا کہ لاہورہائیکورٹ میں پنجاب حکومت نے کہاعدالتی حکم پرعمل نہیں ہوسکتا،سپریم کورٹ نےلاہورہائیکورٹ کی تمام کارروائی کاریکارڈطلب کرلیا،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ تحقیقات کرکے معاملے کی تہہ تک جائیں گے،،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نورالامین مینگل نے ذمہ داری وزیراعلیٰ پنجاب پرڈال دی ‘سیکرٹری کے تحریری جواب میں ہے کہ سمری وزیراعلیٰ کوبھیجی تھی،جوبھی ذمہ دارہوااسے کیفرکردارتک پہنچایاجائےگا۔
#Delay in restoration of local bodies: Supreme Court decides to investigate #Supreme Court of pakistan



















