انسداد دہشت گردی فورس کاآپریشن‘4دہشتگردگرفتار‘ 3 ہلاک

لاہور:(لیڈر نیوز)انسداد دہشت گردی فورس نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 22 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے جن میں سے چار دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ تین کو ہلاک کر دیا گیا۔صوبہ بھر میں انسداد دہشت گردی فورس کی کارروائیاں جاری ہیں۔ عمر دراز اور دو نامعلوم دہشت گرد سی ٹی ڈی کے ساتھ مقابلے میں مارے گئے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے دستی بم ، اسلحہ ، دھماکہ خیز مواد اور دیگر اشیاءبرآمد ہوئیں۔سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کو چنیوٹ ، ساہیوال ، راولپنڈی اور دیگر شہروں سے بھی گرفتار کیا گیا ہے۔


#Anti-Terrorism Force arrested 22 suspects in the last one week #four terrorists were arrested while three were killed #Punjab #Pakistan