اسلام آباد:(لیڈر نیوز)خورشید شاہ کی درخواست ضمانت سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر‘جسٹس عمرعطابندیال کی سربراہی میں3رکنی بنچ 20 اکتوبرکوسماعت کرے گا‘جسٹس منصور علی شاہ اورجسٹس قاضی محمد امین بنچ میں شامل‘آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب نے خورشید شاہ کو گرفتار کر رکھا ہے، دوسری جانب نورمقدم قتل کیس میں ملزم کے والدین کی درخواست ضمانت بھی سماعت کیلئے مقرر کردی گئی،جسٹس عمرعطابندیال کی سربراہی میں 3رکنی بنچ 18 اکتوبرسماعت کرے گا ، جسٹس منصور علی شاہ اورجسٹس قاضی محمد امین بنچ کا حصہ ‘عدالت نے مقدمے کے فریقین کو نوٹس جاری کر دیا ‘ ذاکر جعفراورعصمت جعفرنے ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کررکھاہے۔
#Supreme Court #Khurshid Shah



















