کراچی:(لیڈر نیوز) بلاول بھٹو نے تمام کارکنوں کو آزاد کشمیر ضمنی الیکشن میں پارٹی امیدوار کی جیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تمام کارکنوں کو آزاد کشمیر میں ایک اور فتح پر مبارکباد۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے آزاد کشمیر کے ضمنی الیکشن پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کراچی سے کشمیر جئے بھٹو بے نظیر تکضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کو دوبارہ شکست دی ۔واضح رہے کہ آزاد کشمیر اسمبلی کی دو نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوئے تھے ، پی ٹی آئی نے اپنی خالی نشست پر کامیابی حاصل کی جبکہ دوسری نشست پر پیپلز پارٹی برتری حاصل کر رہی ہے۔ یاسر سلطان 20142 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ۔کوٹلی حلقہ ایل اے بارہ چارہوئی میں ایک سو ستانوے پولنگ سٹیشنوں میں سے ایک سو چھبانوے کا نتیجہ آیا ، پی پی پی کے عامر یاسین 24335 ووٹوں کے ساتھ آگے ہیں۔ پی ٹی آئی کے شوکت فرید 18858 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ کارکنوں کے درمیان تصادم کے باعث پولنگ سٹیشن کا نتیجہ روک دیا گیا۔
#congratulations to all the workers on another victory in Azad Kashmir #Bilawal Bhutto



















