لاہور:(لیڈر نیوز)لاہور ہائی کورٹ میںنیب ترمیمی آرڈیننس 2021 کو چیلنج کر دیا گیا ۔ وفاقی حکومت اور دیگر کودرخواست میںفریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس 2021 ہائی کورٹ کے فیصلوں کے خلاف ہے ، پارلیمنٹ کی موجودگی میں آرڈیننس جاری نہیں کیا جا سکتا ،قانون کے مطابق نہیں چیئرمین نیب کی مدت بڑھائی جا سکتی‘ نیب ترمیمی آرڈیننس غیر قانونی اور غیر آئینی ہے ‘درخواست گزار نے مو¿قف اختیارکیا کہ قانون سازی کا اختیار پارلیمنٹ کا ہے ، کسی ایک فرد کے لیے آرڈیننس جاری نہیں کیا جا سکتا ، عدالت سے درخواست ہے کہ درخواست کے حتمی فیصلے تک نیب ترمیمی آرڈیننس پر عملدرآمد معطل کیا جائے ، نیب ترمیمی آرڈیننس 2021 کالعدم قرار دیا گیا۔
#NAB Amendment Ordinance 2021 has been challenged in the Lahore High Court #federal government and others have been made parties in the petition



















