30نومبر کے بعد مکمل ویکسینیشن نہ کرانے والوں پر پابندی

اسلام آباد:(لیڈر نیوز) ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ تمام تعلیمی ادارے 11 اکتوبر سے مکمل طور پر کھل رہے ہیں ، 30 اکتوبر کے بعد جزوی ویکسینیشن اور 30 نومبر کے بعد مکمل ویکسینیشن نہ کرانے والوں پر پابندی ہوگی۔معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ابھی تک کورونا وبا کا خطرہ ٹل نہیں سکا ، 60 ملین سے زائد افراد کو جزوی یا مکمل طور پر ویکسین دی گئی ہے ، کورونا ویکسین میں عمر کی حد بڑھا کر 12 سال کر دی ہے ، ملک ،میں کورونا ویکسینیشن اچھے طریقے سے جاری ہے، وزارت تعلیم نے ٹیلی اسکول سمیت دوسرے اقدامات کیے ہیں ، کورونا وبانے بچوں کے تدریسی عمل کو متاثر کیا۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا ویکسینیشن محفوظ ہے ، لوگوں پر زور دیا جاتا ہے کہ وہ بغیر کسی ہچکچاہٹ کے بچوں کوکورونا کی ویکسین لگوائیں ، کورونا ویکسینیشن کے بارے میں جھوٹی خبروں پر توجہ نہ دیں ، ویکسینیشن سے کورونا وبا کو پھیلنے سے روکنے میں مدد ملے گی۔


#those who do not get full vaccination after November 30 will be banned #Dr. Faisal Sultan