آخری جنگ لڑنے کیلئے تیار‘آنیوالا وزیراعظم جیالا ہوگا‘ بلاول

کوٹلی:(لیڈرنیوز)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کوٹلی میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہخان صاب کہتے تھے باہر سے لوگ کاروبارکرنے پاکستان آئیں گے،ایک کروڑنوکریاں اور 50لاکھ گھر کہا ں ہیں؟اس حکومت نے آپ کودیاکیاہے؟ہمارے مخالفین منہ دکھانے کے قابل نہیں‘16ہزارخاندانوں کوپیپلزپارٹی نے پارلیمان کے ذریعے روزگاردیا،ہم نے آمروں کامقابلہ کیا پھر یہ کٹھی پتلی کیا چیزہے‘جیالے آخری جنگ لڑنے کیلئے تیارہیں‘اگرآپ نے ساتھ دیاتوبی بی شہید کا مشن پوراکریں گے‘آنے والاوزیراعظم جیالاہوگا، آزادکشمیر کے عوام نے دھاندلی کامقابلہ کیا،‘وفاق اورپنجاب کی طرح کشمیرمیں بھی کٹھ پتلی حکومت ہے،‘ کشمیرمیں جیالے عمران خان کی کٹھ پتلیوں کامقابلہ کررہے ہیں، کٹھ پتلی حکومت سازشوں میں لگی ہوئی ہے، پیپلزپارٹی کاکشمیرسے سیاسی نہیں ،نسلوں کارشتہ ہے۔


#We fought the dictators. Then what is this puppet? #Bilawal Bhutto Zardari #Jayalay is ready to fight the last war