لاہور: (لیڈرنیوز)حکومت کا چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کو توسیع دینے کا فیصلہ،وزراءپر مشتمل کمیٹی نے سفارشات کا مسودہ تیارکرلیا،ذرائع کے مطابق ترامیم مشیرپارلیمانی امور ڈاکٹربابراعوان اوروفاقی وزیرقانون فروغ نسیم نے تجویزکیں،مشیراحتساب شہزاداکبرنے بھی ترامیم تجویزکیں،،مسودے میں موجودہ چیئرمین نیب کوتوسیع دینے سے متعلق قانونی نکات کا جائزہ لیاگیاہے، مسودے میں نیب آرڈیننس میں ایک سے زائد ترامیم کی گئیں ہیں،وزیراعظم عمران خان نے مسودے پر بریفنگ کیلئے آج اجلاس بلالیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم سے مسودے کی منظوری لی جائے گی۔
#government has decided to extend the chairmanship of NAB #Justice (retd) Javed Iqbal



















