لاہور سے استنبول جانے والے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا

لاہور: (لیڈرنیوز)لاہور سے استنبول جانے والے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا۔ طیارے کو پرندوں کی ٹکر سے شدید نقصان پہنچا۔ پائلٹ نے طیارے کو بحفاظت ایئر پورٹ پر اتارا۔لاہور ایئرپورٹ پر غیر ملکی ایئرلائن میں 350 مسافر سوار تھے۔ تمام مسافروں کو بین الاقوامی روانگی لاو¿نج میں منتقل کر دیا گیا۔ طیارے کی روانگی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی۔ غیر ملکی ایئرلائن نے مسافروں کو پرواز میں تاخیر کی وجہ سے گھر جانے کا مشورہ دیا۔مسافروں نے ائیر پورٹ پر احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ ایئرلائن گھر جانے کے بجائے ہوٹلوں میں رہائش فراہم کرے۔ اے ایس ایف نے فوجیوں کو طلب کیا تاکہ مسافروں کو احتجاج سے روکا جا سکے۔


#bird collided with a plane going from Lahore to Istanbul