اسلام آباد: (لیڈر نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولو گراو¿نڈ ریفرنس میں آصف علی زرداری کی بریت کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) کی اپیل سماعت کے لیے مقرر کر دی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹساطہر من اللہ کی سربراہی میں پیر 4 اکتوبر کو دو رکنی بینچ نیب کی اپیل کی سماعت کرے گا۔ جسٹس عامر فاروق بھی دورکنی بینچ میں کا حصہ ہونگے ۔ عدالت نے گزشتہ سماعت میں کیس پیپر باکس کو 4 اپریل 2019 کو طلب کیا تھا۔سابق صدر آصف علی زرداری کو احتساب عدالت نے 28 مئی 2014 کو باعزت بری کر دیا تھا جس کے بعد نیب نے احتساب عدالت کے فیصلے کو 2014 میں ہی اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ آصف زرداری پر الزام تھا کہ انہوں نے سرکاری خرچ پر وزیراعظم ہاو¿س میں پولو گراو¿نڈ تعمیر کیا۔
#Polo Ground reference #NAB appeal against the acquittal of Asif Ali Zardari fixed for hearing #Islamabad High Court



















