مریم نوازاورمحمدصفدرکی اپیلوں پرسماعت کاتحریری حکم نامہ جاری

اسلام آباد: (لیڈر نیوز)ایون فیلڈریفرنس،مریم نوازاورمحمدصفدرکی اپیلوں پرسماعت کاتحریری حکم نامہ جاری کردیا،جسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی نے تحریری حکم نامہ جاری کیا‘حکم نامہ کے مطابق مریم نواز کی طرف سے نیاوکیل مقررہونے پرالتواکی درخواست کی گئی،عدالت کوبتایاگیا نئے وکیل کوتیاری کیلئے وقت درکارہے،نیب وکیل نے مریم نوازکی جانب سے التواکی درخواست کی مخالفت کی،نیب وکیل نے کہااپیل2018 سے زیرالتوااورسزا2019 سے معطل ہے،انصاف کے تقاضے کومدنظررکھتے ہوئے التواکی درخواست منظورکی جاتی ہے،مریم نوازکی اپیل اورجلدفیصلے کی نیب درخواست پرسماعت6 اکتوبرکوہوگی ۔


#Avon Field Reference #Maryam Nawaz and Mohammad Safdar #Justice Amir Farooq and Justice Mohsin Akhtar Kayani