پیپلز پارٹی کا ڈالر‘پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر اظہارِتشویش

اسلام آباد: (لیڈرنیوز)پیپلز پارٹی نے ڈالر اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ شیری رحمان نے کہا کہ تباہ کن حکومت پٹرول کو مزید مہنگا کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے ، تبدیلی کا سونامی اب مہنگائی کا سونامی بن چکا ہے۔سینیٹر شیری رحمان نے ڈالر اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خدشہ ہے کہ ڈالر کی قیمت 172 روپے اور پٹرول 123 روپے سے تجاوز کر جائے گا ، آئی ایم ایف سے مذاکرات سے پہلے ڈالر اور پٹرول کی قیمتیں کیا کرتی ہیں اضافہ بتاتا ہے؟ رواں ماہ حکومت نے پٹرول کی قیمتوں میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کیا ہے۔شیری رحمان نے کہا کہ اس حکومت نے پہلے ہی 3 سالوں میں پٹرول کی قیمتوں میں 28 روپے کا اضافہ کر دیا ہے ، ڈالر اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کا طوفان لائے گا ، بین الاقوامی ادارے پہلے ہی ملک میں شدید مہنگائی کی پیش گوئی کر چکے ہیں۔ ان کی نااہلی کی وجہ سے لوگوں کی زندگی مشکل ہو گئی ہے۔


#PPP has expressed concern over the increase in dollar and petrol prices #catastrophic government is planning to make petrol more expensive #Sherry Rehman