سیالکوٹ:(لیڈرنیوز)مسلم لیگ (ن)کے صدراور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ2018میں جھوٹے وعدے کئے گئے،آج 50لاکھ لوگ بیروزگارہوچے ہیں‘آج روپیہ گررہاہے اوربجلی اورپٹرول کے بم چل رہے ہیں‘عمران نیازی نے لوگوں کے ساتھ فراڈ کیا،اگلاالیکشن آپ کا ہوگان لیگ پورے ملک میں میدان مارے گی۔شہبازشریف نے کہا کہ چینی110 روپے کلوتک پہنچ چکی ہے،ان3 سالوں میں اربوں روپے کی چینی درآمد کی گئی ہے،اس ڈاکا زنی میں ملکی زرمبادلہ ضائع کیاگیا،عوام کی اکثریت نے ن لیگ کوووٹ دیا،مہنگائی نے کمر توڑ دی ،عوام کاحکومت سے دل بھرگیا،جادو ٹونا کی بات کروں تو اعتراض کیاجاتاہے،اگرمیں ڈبہ پیر کی بات نہ کروں توکیابات کروں؟اے ٹی ایمز کواربوں روپے کاڈاکا ڈالنے کی اجازت دی گئی،لوگ کیوں نہ پھر نوازشریف کی حکومت کویاد کریں،ان کے ہاتھوں ملکی معیشت کی بربادی ہورہی ہے،ن لیگ کے دورمیں نوجوانوں کولیپ ٹاپ دیئے جاتے تھے،آج کورونا کے دوران اسی لیپ ٹاپ سے بچے تعلیم حاصل کررہے ہیں۔قبل ازیں احسن اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت کیخلاف جھوٹے مقدمات بنائے جارہے ہیں،آج پاکستان میں مہنگائی،غربت،بیروزگاری بلندترین سطح پرہے،حکومت کے ہرجھوٹے مقدمے نے ہمارے حوصلے کوبلندکیا،مسلم لیگ ن نے وفاق اورصوبے میں خدمت کامعیارقائم کیا،یہ جتنامرضی جھوٹ بول لیں،عوام کے دلوں سے ن لیگ کونہیں نکال سکتے،ہم نے 3 سال میں 2ہزارکلومیٹرنئی موٹرویزکاجال بچھاکردکھایا،ن لیگ پنجاب کے صدر راناثنااللہ نے کہا کہ آزادکشمیرالیکشن کے بعدکنٹونمنٹ بورڈانتخابات کی بڑی ضرورت تھی،کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن جیت کر عوام نے پارٹی کی عزت رکھی، نوازشریف ،شہبازشریف نے قوم سے کیاوعدہ پوراکیا،28جولائی2018تک ملک سے دہشتگردی اورلوڈشیڈنگ ختم ہوچکی تھی،ہم ترقی کے راستے پرگامزن تھے، سی پیک منصوبہ 2021تک مکمل ہوناتھا،3200ارب روپے کے منصوبے ملک میں لگائے گئے،احسن اقبال وزیرمنصوبہ بندی تھے،اسٹیڈیم بنانے پرمقدمہ درج کیاگیا۔
#5 million people are unemployed #country's economy is being ruined by their hands #Shahbaz Sharif #Sialkot Workers Convention



















