ن لیگ ایم پی اے توفیق بٹ کیخلاف چوری کامقدمہ درج

گوجرانوالہ:(لیڈر نیوز)گوجرانوالہ میں ن لیگ کے ایم پی اے توفیق بٹ کے خلاف پی ایچ اے پلانٹس کی چوری کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمہ پی ایچ اے کے نگراں محمد عرفان کی شکایت پر درج کیا گیا۔دھلے تھانے میں لیگ ایم پی اے اور سابق چیئرمین پی ایچ اے توفیق بٹ کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ توفیق بٹ اور اس کے آٹھ نامعلوم ساتھیوں کے خلاف درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ توفیق بٹ اور اس کے ساتھیوں نے گرین بیلٹ پر دھاوابولا ، 500 سے 1000 پودے اور 8 فلیکس سیڈز چوری ہوئے۔ ایف آئی آر میں کہا گیا کہ لیگ ایم پی اے نے زبردستی ہمارے پودے چھین لیے تاکہ عالمی ریکارڈ قائم نہ ہو سکے۔مقامی لیگ کی قیادت نے کیس کے اندراج پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ لیگ کے ایم پی اے توفیق بٹ نے کہا ہے کہ یہ کیس انتقامی کارروائی ہے جس کے خلاف وہ پنجاب اسمبلی میں آواز اٹھائیں گے۔


#MPA Taufeeq Butt #case of theft of PHA plants #leadernews #Dhale police station #raise his voice in the Punjab Assembly