اسلام آباد: (لیڈر نیوز) ملک بھر میں یوم آزادی کی تقریبات جاری ہیں۔ دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 توپوں اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ فضا نعرہ تکبیر اللہ اکبر گونجتی رہی۔یوم آزادی کے موقع پر مزار قائد پر گارڈ تبدیلی کی تقریب منعقد ہوئی۔ پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے فرائض سنبھالے۔ کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی نے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔ نیول کیڈٹس کے ایک مسلح دستے نے بابائے قوم کو عمومی سلامی پیش کی۔مزار اقبال پر گارڈ تبدیلی کی تقریب بھی منعقد ہوئی۔ پاک فوج کے چاک چوبند دستوں نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھالے۔ مہمان خصوصی میجر جنرل انیق الرحمن ملک نے مزار اقبال کا دورہ کیا۔ مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔
ملک بھر میں یوم آزادی کی تقریبات، توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز



















