لاہور: (لیڈرنیوز) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پاکستان میں ریاست مخالف بیان بازی کی کوئی گنجائش نہیں۔ موجودہ حالات میں منفی سیاست غیر دانشمندانہ اور قومی مفادات کے خلاف ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کی قیادت میں وہ محنت اور خلوص کے ساتھ عوامی خدمت کا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں ، اپوزیشن کے پاس کوئی پروگرام یا ایجنڈا نہیں ، مایوس عناصر عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے ، عوام منفی سیاست کے بجائے ملک کو آگے بڑھتے دیکھنا چاہتے ہیں۔عثمان بزدار نے کہا کہ بدقسمتی سے اپوزیشن نے قومی مفاد کو پس پشت ڈال دیا ہے ، ترقی کے سفر میں رکاوٹ ڈالنے والے ان عناصر کے ارادے کامیاب نہیں ہوں گے ، سازش کرنے والے ماضی میں ناکام رہے ہیں اور ناکام ہوتے رہیں گے۔
#Chief Minister Usman Buzdar #negative politics is unwise and against national interests #leadernews #anti-state rhetoric in Pakistan #conspirators have failed in the past and will continue to fail



















