اسلام آباد:(لیڈرنیوز)وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ سندھ کے علاوہ دیگرصوبوں میں بتدریج اسکول کھولنے کافیصلہ کیا، سندھ میں تعلیمی ادارے 8اگست تک بندہیں،وزیرتعلیم سندھ نے کہاحالات کاجائزہ لےکراسکول کھولنے کافیصلہ کریں گے،تعلیمی ادارے50فیصدحاضری کےساتھ کھلیں گے،امتحانات شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے،اگلی میٹنگ25اگست کوہوگی،25اگست کوصورتحال کادوبارہ جائزہ لیاجائےگا،جامعات میں ویکسی نیشن31اگست تک لازمی قراردی گئی ہے،عوام سوشل میڈیاکی افواہوں پرکان نہ دھریں،بچوں کی صحت اورتعلیم کاخیال رکھاجائےگا،تمام فیصلے بچوں کی بہتری کےلئے ہوں گے۔
#open schools in provinces #leader news #Federal Minister for Education Shafqat Mehmood #Vaccination in universities



















