پولیس نے عارفوالا سے بھاگ کر لاہور آنیوالی لڑکیوں کا سراغ لگا لیا

لاہور: (لیڈر نیوز) پولیس نے عارف والا سے بھاگ کر لاہور آنے والی لڑکیوں کا سراغ لگا لیا ہے۔ لڑکیوں کی گمشدگی کا مقدمہ پاکپتن میں درج کیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ اس شخص نے چار لڑکیوں کو کیولری گراو¿نڈ کے علاقے میں دیکھا اور پولیس کو اطلاع دی۔ لڑکیوں نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے چچا کے خوف سے خود لاہور آئی ہیں۔کیولری پولیس نے موقع پر پہنچ کر لڑکیوں سے پوچھ گچھ کی ، لڑکیوں کا کہنا تھا کہ وہ لاہورگھر سے بھاگ کر آئی ہیں۔اس وقت لڑکیاں پولیس کی تحویل میں ہیں ، دارالامان انہیں بھیجا جائے گا۔ لڑکیوں کو ضروری طریقہ کار کے بعد ورثاءکے حوالے کیا جائے گا۔


#girls who ran away from Arifwala and came to Lahore # Police have traced the girls #leader news #Cavalry Ground area #Lahore