فرائض میں غفلت‘وزیراعلیٰ پنجاب نے 2افسران کی چھٹی کرادی

ملتان: (لیڈر نیوز) وزیر اعلی پنجاب نے لوگوں کی شکایات اورفرائض میں غفلت برتنے پر2 افسران کو ان کے عہدوں سے فارغ کردیا۔ڈائریکٹر جنرل ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی آغا محمد علی عباس کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ آغا محمد علی عباس کو محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ کمشنر ملتان ڈویڑن جاوید اختر محمود کو ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کا اضافی چارج دیا گیا۔ ایڈیشنل ایس پی کینٹ ڈویڑن ملتان کامران عامر خان کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ کامران عامر خان کو سی پی او آفس کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نان پرفارمنس افسران کی پنجاب میں کوئی جگہ نہیں ہے ، میں سرکاری فرائض کی انجام دہی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کروں گا ، لوگوں کے مسائل میں غفلت برتنے پر کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ . خدمت کو اپنا مقصد بنائیں ، عوام کی خدمت کرنے والے افسران کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی ، جو افسران کام نہیں کرتے ہیں وہ اپنا قبلہ درست کریں۔


#Chief Minister Usman Buzdar #leader news #removed 2 officers #negligence