راولپنڈی:(لیڈرنیوز) گوجر خان میں سابق شوہر نے خاتون پر تشدد کرنے کے بعد اس کی ناک کاٹ دی۔میڈیا کے مطابق ، میرپور آزادکشمیر سے تعلق رکھنے والی 32 سالہ مریم بی بی گوجر خان کے گاو¿ں دالم میں اپنی عزیزہ کے گھر آئی تھی ، جہاں اس کے سابقہ شوہر تاج دین نے اپنے ساتھیوں سمیت انھیں تشدد کا نشانہ بنایا۔ اسکی ناک کاٹ دی اورفرارہوگیا۔ زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
#Gujar Khan #leader news #ex-husband cut off the nose of a woman #RAWALPINDI #Mirpur Azad Kashmir



















