وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کو آزادکشمیر چھوڑنے کا حکم

مظفرآباد: آزادکشمیر الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کو آزادکشمیر چھوڑنے کا حکم دے دیا۔الیکشن کمیشن نے چیف سکریٹری آزادکشمیر کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور نے مختلف انتخابی ریلیوں میں اپنی تقاریر کے دوران غیر مہذب ریمارکس دیئے تھے۔ مختلف مقامات اور انتخابی ریلیوں میں اپنے خطاب کے دوران ، انہوں نے اربوں روپے مالیت کے پیکیجوں کا اعلان کیا جو الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کے لئے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتے ہیں۔


#Azad Kashmir Election Commission #leader tv hd #Federal Minister Ali Amin Gandapur #violation