خاوند نے تنسیخ کے دعویٰ پر بیوی کو زنجیروں میں جکڑ دیا

پیر دی ہٹی:حویلی لکھا کے نواحی علاقہ پٹھان کوٹ میں شوہر نے تنسیخ کے دعویٰ پر اپنی ہی بیوی کو زنجیروں میں جکڑ دیا، پولیس نے اطلاع ملنے پرکارروائی کر کے خاتون کو بازیاب کروا لیا ۔تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ پٹھان کوٹ میں خاوند کے تشدد سے تنگ آ کر خاتون سمیر ابی بی نے عدالت میں تنسیخ نکاح کا دعویٰ کر دیا طیش میں آکر جس پرشوہر نے اپنی بیوی کو زنجیروں میں جکڑ دیا۔پولیس نے اہل علاقہ کی جانب سے اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے زنجیروں میں جکڑی عورت کو بازیاب کرا لیا تاہم کارروائی کے دوران ملزم شوہر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔پولیس نے قانونی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے متاثرہ خاتون کو دارالامان منتقل کر دیا۔


#Pir Di Hatti #husband chained his own wife #leader news #Sameera bibi