اسلام آباد تشدد کیس‘متاثرہ جوڑے نے آپس میں شادی کرلی

اسلام آباد:اسلام آباد تشدد کیس میں پولیس نے متاثرہ لڑکی اور ایک لڑکے کے بیانات قلمبند کیے جبکہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی اور لڑکاآپس میں شادی کرچکے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق متاثرہ لڑکے اور لڑکی نے پولیس کو بیانات قلمبند کرائے ہیں اور وفاقی پولیس نے راولپنڈی میں دفعہ 161 کے تحت اپنے بیانات ریکارڈ کرائے ہیں۔پولیس نے بتایا کہ دونوں متاثرین کے بیانات کو تفتیش کا حصہ بنایا گیا ہے۔ متاثرہ لڑکی اور لڑکے اب ایک دوسرے کے ساتھ شادی کر چکے ہیں۔ متاثرین نے مکمل تحفظ اور قانونی امداد کی یقین دہانی پربیانات کے لئے راضی ہوئے ۔پولیس کے مطابق ، واقعے میں ملوث مرکزی ملزم سمیت چار ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ مزید افراد کی گرفتاری کے لئے کوششیں جاری ہیں۔


#Islamabad violence case #victim Girl and boy were married #police #Leader.com.pk #Islamabad