ملک گیر لاک ڈاﺅن کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا‘اسدعمر

اسلام آباد: اسد عمر نے کہا ہے کہ این سی او سی نے آزادکشمیر الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے ، ایس او پیز کی خلاف ورزی کی تصاویر پوسٹ کیں ، آزادکشمیر میں انتخابات دو ماہ کے لئے ملتوی کرنے کا کہاتھا۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ این سی او سی نے اجلاسوں میں ایس او پیز پر ہونے والی خلاف ورزیوں ، اجلاسوں میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کے بارے میں آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کو مراسلہ ارسال کیا ہے۔ فوٹو کے ساتھ الیکشن کمیشن کو خط بھیجا۔اسد عمر نے کہا کہ چوتھی لہر کا خدشہ ہے ، صرف اسلام آباد ہی نہیں ، ملک میں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں ، ہم ملک میں بڑھتے ہوئے کیسز پر وزیر اعظم کو بریفنگ دینے جارہے ہیں ، ہم عید پر پابندیاں عائد نہیں کرنا چاہتے ، عید کا مزا خراب ہو ، ملک گیر لاک ڈاو¿ن کا تو کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، ہم بالکل بھی لاک ڈاو¿ن کے لئے نہیں جائیں گے ، ہم سمارٹ لاک ڈاو¿ن کے لئے جائیں گے۔


#smart lockdown #Corona cases #violations of SOPs #Kashmir Election Commission #NCOC #Asad Umar