اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک بھر میں کرونا وائرس سے متعلق ایس اوپیز کی خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایک بار پھر سخت پابندیوں کا عندیہ دے دیا۔ اسد عمر کہتے ہیں کہ ریسٹورانٹس، انڈو جمز، شادی ہالز، ٹرانوپرٹ اور مارکیٹس سمیت مختلف سیکٹر میں خلاف ورزیاں دیکھی گئی ہیں۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا، جس میں کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی اوسی) کا کہنا ہے کہ اگر ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کیاگیاتو سخت پابندیوں کا فیصلہ لیا جاسکتا ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ایس او پیز کی خلاف ورزیاں ریسٹورنٹ، ان ڈور جمنازیم، شادی ہالز، ٹرانسپورٹ اور مارکیٹس سمیت مختلف سیکٹرز میں دیکھی گئیں، خصوصی اجلاس تمام چیف سیکریٹریز پر مشتمل بلالیا گیا ہے، جس میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ ویکسینیشن کے عمل کو تیز کرنے کے اقدامات پر بھی غور ہوگا۔اجلاس میں مزید کہا گیا ہے ویکسینیشن کے تصدیقی پورٹل کا اجرا کردیا گیا ہے، 3 ہزار افغانی طلبا کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، طلبا پاکستان کے مختلف تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کررہے ہیں، طلبا کی آمد پر کرونا ٹیسٹنگ کے مثر انتظامات کئے گئے ہیں، مثبت کیسز والے طلبا کو واپس بھیجا جائے گا، باقی طلبا کو 10 دن کیلئے لازمی قرنطینہ میں رکھا جائے گا، قرنطینہ کے اختتام پر طلبا کو ویکسین لگائی جائے گی۔
#NCOC #Pakistan #Corona #asad omar



















