عثمان کاکڑ کے جسم پر تشدد کے کوئی نشان نہیں‘پوسٹ مارٹم رپورٹ

کراچی: پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما عثمان کاکڑ کا جناح ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کیا گیا۔ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق عثمان کاکڑ کے جسم پر تشدد کے کوئی آثار نہیں ملے۔اسپتال ذرائع کے مطابق عثمان کاکڑ کی لاش کے کچھ نمونے بھی خاندان کے افراد کے حوالے کردیئے گئے ہیں جو خود بھی اس کی جانچ پڑتال کریں گے۔ڈاکٹروں کے مطابق اموات کی حتمی وجہ پیتھالوجی رپورٹ سے سامنے آئے گی اور پوسٹ مارٹم عثمان کاکڑ کے بھائی اور بیٹے کی درخواست پر کیا گیا ہے۔دوسری جانب عثمان کاکڑ کی میت کو کراچی سے روڈ کوئٹہ لے جایا جارہا ہے جو آج رات کوئٹہ پہنچی گی جہاں نماز جنازہ اور تدفین کل شام 5 بجے مسلم باغ میں ہوگی۔


#Pashtunkhwa Milli Awami Party #Usman Kakar #autopsied #Jinnah Hospital