ڈپٹی سپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد کل پیش کرنے کافیصلہ

اسلام آباد: ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتمادجمعہ کوپیش کرنے کافیصلہ،تحریک قومی اسمبلی کے قواعد 12،آرٹیکل 53کی شق 7کے تحت پیش ہوگی،تحریک پیش کیے جانے تک ایوان میں کوئی اورکارروائی نہیں ہوگی، ڈپٹی اسپیکرتحریک پرفیصلہ ہونے تک اجلاس کی صدارت نہیں کرسکیں گے،تحریک پرایک چوتھائی سے زائداپوزیشن ارکان نے دستخط کردیئے،تحریک کی کامیابی کیلئے بھی ایک چوتھائی ارکان کی حمایت درکارہوگی، اپوزیشن مذکورہ تعدادپوری نہ کرسکی توتحریک مستردسمجھی جائےگی،قومی اسمبلی میں تحریک پربحث بھی کرائی جائےگی،ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی کوالزامات کاجواب دینے کیلئے موقع دیاجائےگا،تحریک پرووٹنگ خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوگی‘قراردادمنظورہونے پرڈپٹی سپیکرعہدے سے برطرف قرارپائیں گے،اس وقت ایوان میں حکومت واتحادی ارکان کی تعداد 180 ہے‘اپوزیشن اتحاد کے ارکان کی تعداد 162 سے زائدہے۔


#no-confidence motion #Deputy Speaker #National Assembly #Article 53 #Pakistan