وزیر اعظم نے پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے آج پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں قومی اسمبلی میں بدامنی کے واقعات کا جائزہ لیا جائے گا اور بجٹ کی منظوری کے لئے حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں اپوزیشن کے خلاف حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں حکمران اتحادی جماعتیں بھی شرکت کریں گی۔دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بھی آج طلب کرلیا۔ وفاقی وزراء، چاروں وزرائے اعلیٰ شریک ہوں گے۔ اجلاس میں پانی کی تقسیم کے معاملے پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں صوبوں کو فنڈز سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔


#Prime Minister Imran Khan #PTI parliamentary party #National Assembly #Council of Common Interests