مظفرآباد: آزادکشمیر کابینہ نے بجٹ کی منظوری سے انکار کردیا ، جس کے بعد اجلاس ملتوی کردیا گیا۔میڈیا کے مطابق آزادکشمیر کابینہ وفاقی حکومت کے فیصلے کے خلاف ڈٹ گئی اور بجٹ کی منظوری سے انکار کردیا ہے ، جس کے بعد آزادکشمیر حکومت کا بجٹ اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا گیا ہے۔وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ پاکستان کی وفاقی حکومت آزادکشمیر کے ہر حلقے میں پی ٹی آئی امیدواروں کے لئے ہر حلقہ میں 5 کروڑ روپئے خرچ کرنا چاہتی ہے۔ فنانس بل طے ہونے تک آزاد کشمیر حکومت کا بجٹ ایوان میں پیش نہیں کیا جائے گا۔
#Muzaffarabad #Azad Kashmir cabinet #Azad Kashmir cabinet refused to approve the budget #budget #federal government #Prime Minister Raja Farooq HaiderPTI candidates



















