لاہور: وفاقی حکومت نے عوام کیلئے پٹرول کی قیمت میں 2.13 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔حکومت کی طرف سے مقرر کردہ نئی قیمتوں کے مطابق ، پٹرول اب 110.70 روپے فی لیٹر فروخت ہوگا۔اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 1.79 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ لائٹ ڈیزل میں ایک روپے 50 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ 2روپے 03 پیسے ، اب اس کی نئی قیمت 79روپے 68 پیسے ہوگی۔قیمتوں میں اضافے کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 112.55 روپے فی لیٹر طے ہوگی۔ مٹی کے تیل میں 89 پیسے فی لیٹر اضافہ کرکے 81.89 روپے فی لیٹر کردیا گیا ہے۔ نئی قیمتیں رات 12 بجے سے نافذ ہوں گی۔
#petrol #federal government #Pakistan #increased the price of petrol



















