سوشل میڈیا پرنفرت انگیز مواد سے انسانیت کو تقسیم کیا جارہا ہے

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد سے انسانیت کو تقسیم کیا جارہا ہے۔ عالمی برادری کو انتہا پسندی کی روک تھام کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے۔وزیر اعظم عمران خان نے کینیڈا کے ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ کینیڈا میں پاکستانی خاندان پر حملے کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہئے۔ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اس مسئلے کی سنگینی سے بخوبی واقف ہیں ، لیکن دوسرے عالمی رہنماو¿ں کی جانب سے موثر جواب نہیں ملا ہے۔انہوں نے کہا کہ کینیڈا میں لوگ پاکستانی نژاد خاندان کے قتل سے حیران ہیں لیکن بہت سے مغربی رہنماو¿ں کو اس معاملے کی سنگینی کا احساس نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی آنے والی نسلوں کی بہتری کے لئے سوچ رہا ہے۔


#ISLAMABAD #Prime Minister #Imran Khan #social media #Canadian television #attack on a Pakistani family #Justin Trudeau #Pakistan #World