نوٹس کا جواب ایف آئی آرسے دینگے‘قادرمندوخیل

کراچی:پیپلز پارٹی کے رہنما قادر مندوخیل نے کہا ہے کہ وہ ایف آئی آر کے ذریعے فردوس عاشق کے نوٹس کا جواب دیں گے۔ایک بیان میں ، قادر مندوخیل نے کہا کہ وہ جوڈو کے ماسٹر ہیں لیکن فردوس عاشق ایک خاتون ہیں لہذا اسلئے کچھ نہیں کہا۔انہوں نے کہا کہ جب فردوس عاشق اعوان نے قیادت پر الزام عائد کیا تو انہوں نے انہیں بتایا تھا کہ وہ مشیراطلاعات تھیں اور انہیں بدعنوانی کے الزامات سے برخاست کیا گیا تھا۔ انہوں نے سیالکوٹ میں این جی اوز کے نام پربسیں ہڑپ کیں۔ اس کے بعدوہ گالم گلوچ پر اُترآئیں ، جب دل نہیں بھرا تھاتوانہوںنے اپنا ہاتھ اُٹھایا ، تھپڑ مارا ، گھسیٹا جس پر بھاگ کر جان بچائی۔


#PPP leader #Qadir Mandokhel #Firdous Ashiq Awan #FIR #federal information adviser