لاہور: ملک بھر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے لوگوں کا جینا محال کردیا۔ شہروں میں 5 سے 8 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 8 سے 10 گھنٹے بجلی کی بندش معمول بن گئی ہے۔ کچھ علاقوں میں دورانیہ بارہ گھنٹے سے تجاوز کرگئی۔ لاہور ، کراچی ، اسلام آباد ، کوئٹہ ، راولپنڈی اور ملتان سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ کراچی کے ڈی ایچ اے فیز سیون ، لیاری سنگولین ، چکیواڑہ اور رنچھوڑ لائن علاقوں میں بجلی کی بندش کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ مستثنیٰ علاقوں میں ایک سے تین گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ گلشن معمار ، ایف بی ایریا بلاک 2 ، نارتھ ناظم آباد بلاک صبح سے ہی بجلی سے محروم ہے۔ بجلی کی بندش کے بارے میں شکایت کرنا مقامی غلطی کا نتیجہ بتایا جاتا ہے۔صارفین کا کہنا ہے کہ بار بار شکایات کے باوجود بجلی بحال نہیں کی جا رہی ، پوری رات بجلی کے بغیر گزر چکی ہے جبکہ عزیز آباد بلاک 8 ، نیو کراچی ، سرجانی ٹاو¿ن میں شہریوں کو بھی بجلی کی بندش کا سامنا ہے۔ گورنر سندھ ، وزیر توانائی اور اب نیپرا نے بھی نوٹس لیا لیکن کے الیکٹرک کے ذریعہ کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شہریوں کو کوئی ریلیف نہیں مل سکا۔کوئٹہ میں گرمی کی شدت بڑھتے ہی شہر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں بھی اضافہ ہوگیا۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔ شہر کے وسطی علاقوں میں 6 سے 8 گھنٹے اور نواحی علاقوں میں 10 سے 12 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔گرم موسم میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث شہریوں نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔
#Lahore #load shedding #Power outage #Lahore #Karachi #Islamabad #Quetta #DHA Phase #Minister for Energy #Pakistan



















