کوئی نیااتحادنہیں،پی ڈی ایم موجود ہے،مریم نواز

اسلام آبادنائب صدر مسلم لیگ نے مریم نواز کا میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ پی ڈی ایم کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں،کوئی نیااتحادنہیں،پی ڈی ایم موجود ہے،پی ڈی ایم کاوہی موقف ہے جوشاہدخاقان عباسی کاہے،شاہدخاقان عباسی نے مسلم لیگ ن کے موقف کوبیان کیا،پی ڈی ایم نے رمضان المبارک کے بعداجلاس کافیصلہ کیاتھا،پی ڈی ایم کی میٹنگ آج کل میں ہونیوالی ہے،ہمیں پنجاب میں کوئی نمبرزنہیں چاہئیں،ہمارے پاس نمبرزسے زیادہ تعدادہے،مریم نوازکاکہناتھا کہ شہبازشریف نے اپوزیشن کوعشائیے میں دعوت دی،عشائیے میں شہبازشریف موجودتھے، میری موجودگی ضروری نہیں،شہبازشریف کاعشائیہ پارلیمنٹیرینز کیلئے تھااورمیں کوئی پارلیمنٹیرین نہیں،چودھری نثارکامسلم لیگ ن سے کوئی تعلق نہیں،رہنماءن لیگ نے کہا کہ یہ تو 4 سال سے منصوبے بنارہے ہیں،چنداسٹالزخالی کراکردورہ کرنے سے حالات کاپتہ نہیں چلتا، ہرطبقہ مہنگائی سے متاثرہے،لوگ تباہ حال ہو گئے،حکومت کوبددعائیں دے رہے ہیں،جھوٹ بول کرگروتھ کے اعدادوشماردیئے جارہے ہیں۔


#maryam nawaz #pdm #shahbaz sharif #pakistan #pml n