راولپنڈی رنگ روڈ کی آڑ میں 131 ارب کی اراضی کی خرید و فروخت کا انکشاف

اسلام آباد: راولپنڈی رنگ روڈ کی آڑ میں 131 ارب روپے کی اراضی کی خرید و فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق رنگ روڈ کی نئی صف بندی سے 50 سے زیادہ طاقتور افراد اور ریل اسٹیٹ ڈیلروں نے فائدہ اٹھایا اور رنگ روڈ سے منسلک بہت سے تاجروں نے 64000 کنال سے زیادہ اراضی حاصل کی۔ذرائع نے بتایا کہ تقریبا ً ڈیڑھ درجن وزراء، اسمبلی ممبران ، تین درجن ہاو¿سنگ سوسائٹیوں اور بلڈروں نے رنگ روڈ سے براہ راست یا بالواسطہ فائدہ اٹھایا ہے۔ 18 ممبران اسمبلی کی کل 17117 کنال اراضی براہ راست یا بالواسطہ رنگ روڈ سے منسلک ہے۔ اور 17117 کنال میں زیادہ تر اراضی خاندانی ملکیت ہے۔