جہانگیر ترین گروپ‘ حکومت کے مابین معاملات

لاہور / اسلام آباد: حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اور جہانگیر ترین گروپ کے مابین معاملات طے پاگئے ہیں۔میڈیا کے مطابق حکومت اور پی ٹی آئی ترین گروپ کے مابین پہلا باضابطہ رابطہ ہوا ہے۔ سینئر وفاقی وزرا نے جہانگیر ترین سے رابطہ کیا جس کے بعد حکومت اور ترین گروپ کے مابین معاملات طے پاگئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ جہانگیر ترین گروپ نے بھی بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ کرنے کے اپنے فیصلے کو واپس لے لیا ہے ، اور اب خیال گروپ کے ممبران بجٹ میں حکومت کو ووٹ دیں گے۔ذرائع کے مطابق ، جہانگیر ترین نے وفاقی وزرا کے ساتھ پنجاب حکومت کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ ہمارے گروپ کے ممبروں کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہ بنایا جائے۔ جہانگیر ترین کو یقین دلایا گیا کہ حکومت پنجاب سے ان کے اعتراضات دور کردیئے جائیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ حکومت اور جہانگیر ترین گروپ ہفتے کے روز ایک بار پھر ملاقات کریں گے۔