اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا نام ابھی تک ای سی ایل میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔شیخ رشید نے اپنے بیان میں کہا کہ وزارت داخلہ کو ابھی تک وفاقی کابینہ سے ای سی ایل میں شہباز شریف کے نام کی سمری موصول نہیں ہوئی ہے ، سمری پیر یا منگل کو وزارت داخلہ کو مل سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کیس کے 14 ملزمان پہلے ہی ای سی ایل میں ہیں ، شہباز شریف کے اہل خانہ کے 5 افراد اس کیس میں مفرور ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف نواز شریف کے ضامن ہیں ، شہباز شریف نواز شریف کو وطن واپس لائیں۔
شہبازشریف کا نام ابھی ECLمیں نہیں ڈالاگیا‘شیخ رشید



















